یوروپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے بھارت سے دو سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ روانہ کی ہیں جو خلا میں مصنوعی سورج گرہن پیدا کریں گی۔ یہ سیٹلائٹس اس طرح مدار میں حرکت کریں گی جیسے وہ ایک بڑا خلائی جہاز ہوں۔
یہ سیٹلائٹس Proba-3 راکٹ کے ذریعے لانچ کی گئی ہیں، اور ان کا مقصد خلا میں ایک منفرد خود مختار کنٹرول کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایجنسی کے 14 رکن ممالک شامل ہیں، جنہیں امید ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہوگا۔
Proba-3 سیٹلائٹس کو بھارت کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چار اسٹیج راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ ایجنسی کے ٹیکنالوجی ڈائریکٹر ڈیٹمر پیلز نے بتایا کہ Proba-3 کی تیاری میں کئی سال لگے اور یہ ادارے کی جنرل سپورٹ ٹیکنالوجی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کو خلا میں کامیابی سے دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔