سائنسدانوں کے مطابق، کائنات میں ایک عجیب واقعہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اس کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے، اور یہ سائنسدانوں کے لیے ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کائنات کی گہرائیوں میں چھپے اس راز کو سمجھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ سائنسدانوں کو کئی سالوں سے یہ پریشانی ہے کہ کائنات آج ماضی کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، مگر وہ اس کی وجہ نہیں جان پا رہے۔
اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے وہ پیمائشیں بھی دکھا دی ہیں جنہیں پہلے ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے بیان کیا تھا۔ ان پیمائشوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کائنات میں کچھ عجیب ہو رہا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ کائنات میں کچھ ایسی طاقتیں ہوں جو اس تبدیلی کا سبب بن رہی ہوں، یا پھر ہم کائنات کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں، اس میں کوئی کمی ہو، جس کے لیے ہمیں نئی طبعیات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی پیمائشیں ہبل کی پیمائشوں سے میل کھاتی ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہبل میں کوئی خرابی نہیں تھی اور یہ کہ کائنات میں کوئی بڑا واقعہ ہو رہا ہے۔