گوگل کا نیا کوانٹم کمپیوٹر، اب کھربوں برس کا کام منٹوں میں ممکن
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا نیا کوانٹم کمپیوٹر متعارف کرایا ہے، جو مستقبل میں ادویات کی دریافت اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ گوگل کے مطابق، اس نئے کوانٹم کمپیوٹر کا ڈیزائن خاص طور پر کمپیوٹر چپ وِلو پر مبنی ہے، اور یہ دنیا کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر سے بھی کئی گنا تیز ہے۔ یہ کمپیوٹر ایسی پیچیدہ ریاضیاتی مسائل کو صرف پانچ منٹ سے کم وقت میں حل کر سکتا ہے، جو سپر کمپیوٹر کو 10 کھرب برسوں میں بھی حل نہیں ہو سکتے۔
اگرچہ کوانٹم کمپیوٹنگ ابھی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی ہے، گوگل کا یہ کارنامہ یہ ثابت کرتا ہے کہ سائنس دان اس میں روز بروز بہتری لا رہے ہیں تاکہ کوانٹم کمپیوٹنگ کی ممکنات کو پورا کیا جاسکے۔