نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔نیا سال آئے گا، پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا، نگران وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی لانچنگ کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ تقریبا 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشاءاللہ آکشن کریں گے۔ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے۔ وزیرآئی ٹی نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔
فائیو جی نیٹ ورکس کے ملک میں آنے سے صارفین کی مزید تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہونے والی ہے اور ایسا ہونے سے ہائی ڈیفینیشن یعنی بہترین کوالٹی کی وائس اور ویڈیو کالز کر پانا، آن لائن ویڈیوز کو بھی بفرنگ کے وقفوں کے بغیر اعلیٰ کوالٹی میں دیکھ پانا اور آن لائن گیمز کھیلتے وقت سست انٹرنیٹ کی وجہ سے دوسروں سے پیچھے رہ جانے کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔