اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار ایک بار پھر سست ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ صرف سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے، بلکہ دیگر ویب سائٹس بھی بہت دھیمی رفتار سے کھل رہی ہیں۔
کئی جگہوں پر وائی فائی سروس متاثر ہونے کی وجہ سے اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کا عمل بھی مشکل ہوچکا ہے اس صورتحال نے آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کے لیے رائیڈز بک کرنے والے صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔
فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈرز اور آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ ان کی روزی انٹرنیٹ پر منحصرہے۔