وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سموگ کنٹرول کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی جس میں 35 کڑوڑ کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کی بات کی گئی ہو۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش پر کسی بھی صورت کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے۔ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی نسبتاً کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔
عامر میر نے بتایا کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ مزید برآں بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے چالو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…