ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ 2024 کو پہلا روزہ ہوگا اور اسی طرح 11 اپریل بروز جمعہ 2024 کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ظاہر کی گئی ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق شب معراج بروز بدھ 7 فروری 2024 کو ہو گی جبکہ شب برات بروز اتوار 25 فروری کو ہو گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے بھی مملکت میں رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ متھدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل کو اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔