پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بین الاقوامی اور مقامی سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

ٹویٹر، فیس بک اور ٹک ٹاک جیسی کمپنیوں کو رجسٹریشن فارم پُر کرنا ہوگا اور اسے ای میل یا پوسٹ کے ذریعے پی ٹی اے کو بھیجنا ہوگا۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق درخواست گزاروں کو کمپنی کی بنیاد، سروس کی تفصیلات اور پاکستان میں اس کے یوزر بیس کی وضاحت کرنا ہوگی۔

دوسری طرف 5 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز والی کمپنیوں کو الگ فارم دیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن پاس کیا۔ جو ترامیم کی گئیں وہ یہ ہیں:

1. سوشل میڈیا کمپنیاں تین ماہ کے اندر پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہوں گی۔

2. سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس کو پاکستان میں ایک دفتر قائم کرنا ہوگا ۔

3. PTA سوشل میڈیا کمپنی کو آن لائن مواد تک رسائی کو ہٹانے یا روکنے کے لیے پہلے 24 گھنٹے کی بجائے 48 گھنٹے دے گا۔

 

آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کہا کہ نئے قوانین سے پاکستانیوں کو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ملے گی۔ نئے حکم نامے سے ملک کو سوشل میڈیا کمپنیوں سے رابطے میں رہنے میں مدد ملے گی۔

امین الحق نے نشاندہی کی کہ تاہم، انتہا پسند، دہشت گرد، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پر پابندی ہے۔ "سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے خلاف مواد ہٹانے کی ذمہ دار ہوں گی۔”

غیر اخلاقی اور فحش مواد پر بھی پابندی ہوگی اور "کسی فرد کو دوسرے کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی”۔ ان چیزوں کی نگرانی کے لیے کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز بنائیں۔

امین الحق نے مزید کہا کہ قوانین فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور گوگل سمیت تمام سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس پر لاگو ہوں گے۔

MYK News Tv

Recent Posts

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

14 گھنٹے ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

14 گھنٹے ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

2 دن ago

کراچی کے نجی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. ویمنز نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ ملتوی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد ویمنز نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔…

2 دن ago

ڈالر کی پرواز۔ روپے کی قدر میں کمی

کراچی: درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ…

2 دن ago