یوٹیوب نے اپنے کریٹیرز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام "جیولز” (Jewels) ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے دوران کریٹیرز کو مزید آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے، جسے یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ کے دوران ویوئرز اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو ‘گفٹ’ کے طور پر بھیج سکیں گے۔ یہ کرنسی یوٹیوب پر لائیو ویڈیوز یا ورٹیکل اسٹریمنگ کے دوران ایک نوع کی مالی مدد یا انعام کی شکل میں استعمال کی جائے گی۔
یوٹیوب کے اس نئے فیچر کے ذریعے کریٹیرز کو اپنے لائیو سیشنز میں شامل ویوئرز سے گفٹس کی صورت میں آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ویوئرز اپنی پسند کے تخلیق کار کو جیولز بھیج کر ان کی محنت کی قدر کر سکتے ہیں۔
ویوئرز کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے پسندیدہ یوٹیوبرز کو لائیو سٹریمنگ کے دوران حمایت دیں اور ان کے کام کی قدر کریں۔ اس طرح ویوئرز اور کریٹیرز کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہو گا۔
یوٹیوب کا یہ فیچر خاص طور پر ورٹیکل ویڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو موبائل ڈیوائسز پر زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ اس سے یوٹیوب کی کوشش ہے کہ وہ موبائل پلیٹ فارم پر کریٹیرز کو زیادہ مواقع دے اور ویوئرز کو زیادہ انٹرایکشن کا موقع فراہم کرے۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب کو سوشل میڈیا کی دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے، جیسے ٹک ٹاک یا ٹوئچ، جہاں ایسے گفٹس یا ورچوئل کرنسیز کا استعمال پہلے ہی عام ہے۔
ویوئرز اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو جیولز ‘گفٹ’ کے طور پر بھیج سکتے ہیں، ناظرین جیولز کو استعمال کرکے اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹس بھیجیں گے، تو انہیں روبیز کے ذریعے انعام ملے گا۔ ایک روبیز کے بدلے تخلیق کار کو ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی کہ 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔ یوٹیوب نے اس نئے فیچر کو مزید کشش بنانے کے لیے اگلے 3 ماہ تک اہل کریٹیرز کو جیولز سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس دینے کا اعلان کیا ہے
یوٹیوب نے اس فیچر کو فی الحال صرف امریکہ میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ تمام یوٹیوب کریٹیرز کے لیے دستیاب ہوگا۔ یوٹیوب کے مطابق، جیولز کو استعمال کرنے کی اجازت صرف ان کریٹیرز کو دی جائے گی جو یوٹیوب کے لائیو اسٹریمنگ کے معیار پر پورا اُترتے ہوں۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جس سے وہ اپنے ویوئرز سے براہ راست مالی مدد حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ذریعے کریٹیرز کو مواد تخلیق کرنے کی ترغیب ملے گی اور وہ اپنے ویوئرز کے ساتھ انٹرایکشن کے دوران مزید آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کرتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ فیچر آپ کے لیے ایک زبردست موقع ہو سکتا ہے تاکہ آپ اپنے ویوئرز کے ساتھ براہ راست جڑ کر اضافی آمدنی حاصل کر سکیں۔
لاہور پولیس نے اغوا برائے تاوان کے ایک کیس میں ملوث تین پولیس اہلکاروں اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار…
معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، اور…
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو…
وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی اینز کے خلاف…
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں شاہ بندر بلاک کے علاقے میں واقع پتیجی…