چینی سمارٹ فون کمپنی ژاؤمی پاکستان میں ڈیوائسز کرے گی

کراچی(ویب ڈیسک) چینی سمارٹ فونز اور الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ژاؤمی پاکستان میں فون تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کے مقامی پارٹنر، ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، "ژاؤمی، الیکٹرانکس اور اسمارٹ فون کی بڑی کمپنی نے سلیکٹ ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی شراکت سے، جو ائیر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، پاکستان میں موبائل فونز بنائیں گے ۔”

ایئر لنک نے مزید کہا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر سالانہ اندازے کے مطابق 2.5تا3 ملین ہینڈ سیٹس کی پیداوار کو ہدف بنا رہا ہے، جس کا "عام کاروبار کے علاوہ کمپنی کی فی حصص آمدنی پر اضافی اثر پڑے گا۔”

کمپنی کے منصوبوں کے مطابق، ان اسمارٹ فونز کی تیاری تقریباً 450 ملین ڈالرز تک سالانہ آمدنی میں حصہ ڈالے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ، "یہ پروڈکشن سہولت ایئر لنک کی موجودہ جدید ترین موبائل مینوفیکچرنگ سہولت سے ملحق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت لاہور میں واقع ہوگی۔”

توقع ہے کہ پیداواری سہولت جنوری 2022 کے تک شروع ہو جائے گی۔

بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ژاؤمی نے اس عرصے کے دوران 52.8 ملین فون بیچے ہیں، جس سے یہ سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بن گیا ہے۔

ایئر لنک نے پاکستان میں کئی ریٹیل اسٹورز قائم کیے ہیں اور وہ بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈز کا واحد ڈسٹری بیوٹر ہے جن میں "یہ سام سنگ، ایپل، ہواوے، ژیومی، آئیٹیل، ٹیکنو، ٹی سی ایل اور الکاٹیل شامل ہیں۔”

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

5 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

6 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago