ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اکتوبر کی رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہو گا جبکہ چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے وقت کے مطابق 29 اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔ چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رواں برس کا آکری چاند گرہن ہو گا اور اس کے بعد آئندہ چاند گرہن 25 مارچ 2024 کو ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن تب ہوتا ہے جب زمین، چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ چاند کی سطح پر پرتا ہے۔ چاند گرہن کے ساتھ بہت سی تہمات بھی جڑی ہوئی ہیں جبکہ سائنسی ماہرین چاند گرہن کو براہراست آنکھ سے دیکھنے سے منع کرتے ہیں۔ گرہن کے دوران براہراست چاند کو دیکھنے سے بینائی متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔