موٹرولا نے ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرولا کی جانب سے متعارف کروائے اس جدید فون میں روایتی 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جو استعمال کرنے والے شخص کی کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنا جاسکتا ہے۔ اس جدید فون کی بیک پر ایک بیلٹ لگا ہوا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑا ہوا ہے اور یہ خصوصیت اس ڈیوائس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ جدید بناتی ہے۔
اس جدید ڈیوائس کو جب ہاتھ پر پہنا جاتا ہے تو اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔ جدید ویئرایبل ڈیوائس میں شامل جینریٹِو اے آئی صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے وال پیپر کو کپڑوں کے مطابق ڈھال لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ موٹرولا کے انوویشن ریسرچ کی سربراہ لیکسی ویلاسیک نے ڈیوائس کی تقریبِ رونمائی میں فیشن ایبل اے آئی ایپلی کیشن کے نئے خیال کو پیش کیا ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ جدید ڈیوائس کمپنی کی جانب سے 2016 میں پیش کی گئی اسمارٹ واچ سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ورژن سات سال قبل پیش کیے گئے ورژن سے زیادہ جدید ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…