ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف فرانس میں گرفتار، ایپلی کیشن کا مستقبل کیا ہوگا؟

ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف فرانس میں گرفتار، ایپلی کیشن کا مستقبل کیا ہوگا؟

پیرس: فرانسیسی پولیس نے دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن "ٹیلیگرام” کے چیف ایگزیکٹو پاویل دوروف کو پیرس کے شمال میں واقع لی بورگیٹ ہوائی اڈے سے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوروف کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کا نجی طیارہ ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ فرانس میں روسی سفارت خانہ اس معاملے کی وضاحت کے لیے فوری اقدامات کر رہا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 39 سالہ پاویل دوروف کو ٹیلیگرام ایپ سے متعلق مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوروف کی گرفتاری کے بعد سے ٹیلیگرام کی قانونی حیثیت اور اس کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یہ ایپلی کیشن روس، یوکرین، اور دیگر سابق سوویت ریاستوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دوروف اور ان کی کمپنی تنازعات کا شکار ہوئے ہیں۔ 2018 میں روس نے ٹیلیگرام پر پابندی عائد کی تھی جب دوروف نے حکومتی مطالبے کے باوجود صارفین کا ڈیٹا حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، 2021 میں اس پابندی کو ہٹا لیا گیا تھا، جس کے بعد سے ٹیلیگرام نے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا۔

دوروف نے 2013 میں ٹیلیگرام کی بنیاد رکھی تھی، لیکن 2014 میں روسی حکومت کی جانب سے وی کونٹاکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حزب اختلاف کی کمیونٹیز کو بند کرنے کے مطالبے کو ماننے سے انکار کرنے کے بعد دوروف نے روس چھوڑ دیا تھا۔ وہ ایک عرصے سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔

روف کی گرفتاری سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے ٹیلیگرام صارفین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دوروف پر الزامات ثابت ہوئے تو یہ نہ صرف ٹیلیگرام بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بھی ایک خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

7 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

8 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago