نوجوان سائنسدان کا اسکن کینسر کے لیے مددگار صابن ایجاد

نوجوان سائنسدان کا اسکن کینسر کے لیے مددگار صابن ایجاد

امریکا میں ایک 15 سالہ نوجوان نے ایک ایسا صابن ایجاد کیا ہے جو جلد کے کینسر کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس غیر معمولی ایجاد کی بدولت اس لڑکے کو "ٹائم میگزین” اور "ٹائم فار کڈز” کے تحت 2024 کے ‘کڈ آف دی ایئر’ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔۔

ورجینیا کے رہائشی ہیمن بیکیل ایک نو عمر سائنسدان ہیں، جنہوں نے جلد کے کینسر کے علاج میں مدد فراہم کرنے والا صابن تیار کر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ہیمن بیکیل نے اپنے ابتدائی سال ایتھوپیا میں گزارے، جہاں اس نے لوگوں کی جلد پر سورج کی روشنی کے اثرات کا مشاہدہ کیا۔ اس نے دیکھا کہ بہت سے لوگ سخت دھوپ میں بغیر جلد کی حفاظت کیے کام کرتے ہیں۔

ہیمن کا کہنا ہے کہ یہ سوچنا حیران کن ہے کہ ایک دن اس کا ایجاد کردہ صابن کسی کی زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ مقصد ہے جس کے لیے انہوں نے اس صابن کی تیاری کا آغاز کیا۔

امریکا منتقل ہونے کے بعد، 7 سال کی عمر میں، ہیمن کو کرسمس پر ایک کیمسٹری سیٹ تحفے میں ملا، جس کے ذریعے انہوں نے کیمیائی رد عمل کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔ اسی دوران، انہوں نے سورج کی روشنی کے نقصانات پر تحقیق کی اور جلد کے کینسر اور اس کے علاج میں دلچسپی لینا شروع کی۔

ہیمن نے جلد کے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا imiquimod کے بارے میں پڑھا، جو کہ جلد کے کینسر کی کچھ اقسام کے علاج کے لیے پہلے سے ہی منظور شدہ ہے۔ انہوں نے اس دوا کو صابن میں شامل کر کے جلد کے کینسر کے ابتدائی مراحل کے علاج کا طریقہ دریافت کیا۔

ہیمن کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر کوئی صفائی کے لیے صابن کا استعمال کرتا ہے، اس لیے انہوں نے محسوس کیا کہ صابن بنانا ہی بہترین انتخاب ہوگا۔ البتہ، اس صابن کی طبی منظوری کے لیے ابھی بہت سے مراحل باقی ہیں، جنہیں مکمل ہونے میں ایک دہائی تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

یہ نوجوان سائنسدان جلد کے کینسر کے علاج میں اپنی تحقیق کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے، اور امید کرتا ہے کہ اس کی ایجاد ایک دن انسانیت کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

3 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

3 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

4 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

4 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

6 دن ago