گوگل کی پلے سٹور ایپ کی صفائی کی تیاری،ہزاروں ایپس کوخطرہ
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ہزاروں غیرمعیاری اور غیر فعال ایپلی کیشنز کو پلے سٹور سے ہٹانے کافیصلہ کرلیاہے۔کمپنی نےصارفین کےتجربے کیلئے ایپس کی اعلیٰ معیاری کو یقینی بنانے کیلئےاپنی سپیم اور کم فعالیت کی پالیسی کو
اپ ڈیٹ کردیاہے۔کمپنی کی نئی پالیسی کاہدف وہ ایپلی کیشنزہیں جوایپ سے متعلق خاص افعال کے بغیرساکت کے ہیںان میں کونٹینٹ بہت کم ہے یاوہ کچھ نہ کرنے کیلئے بنائی ہوئی ہیںایسی ایپس کوپلے سٹورزسے ہٹادیاجائیگا
ان میں صرف ٹیکسٹ والی ایپ، سنگل وال پیپر ایپس اور ایسی ایپس ہیں جو صارفین کو انگیج کرنے میں ناکام ہوئی ہیںان کے علاوہ ان ایپس کوبھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیاجائیگاجو کریش ہو جاتی ہیں صحیح طریقے سے انسٹال نہیں ہوتیں یاکام نہیں کرتیں۔