ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا دیں گئیں
واشنگٹن (13 جولائی 2024): میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، میٹا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی ذمہ داری ہے کہ امریکی صدارت کے لیے نامزد امیدواروں کو آزادی اظہار رائے کی سہولت فراہم کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر 2021 کے اوائل میں میٹا کے پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی گئی تھی جب انہوں نے تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس میں امریکی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کیا تھا۔ 2023 میں ان کے اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے، تاہم دوبارہ قوانین کی خلاف ورزی پر انہیں دوبارہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔
اب میٹا نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر ان پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ میٹا کا یہ اقدام امریکی وفاقی انتخابات سے پانچ ماہ قبل سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے ہفتے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر باقاعدہ نامزد کیا جا سکے گا
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…