درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جدید ایروجیل مواد تیار
بیجنگ: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس وقت ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کے سدباب کے لئے ماہرین آئے روز نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔
سائنس جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چینی محققین کی ایک ٹیم نے ڈی این اے کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ایرروجیل مادہ تیار کر لیا ہے۔ یہ ایروجیل شدید گرمی میں درجہ حرارت کو 16 ڈگری سیلسیس کم کر سکتا ہے ۔
محققین ڈی این اے اور جیلیٹن کو ایک ترتیب شدہ پرتوں والے ایروجیل ڈھانچے میں جوڑ کر الٹرا وائلٹ روشنی کو نظر آنے والی روشنی میں تبدیل کرکے غیر معمولی ریڈی ایٹو کولنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ریڈی ایٹو کولنگ میٹریل اہم کردار ادا کرے گا
یہ ایروجیل مواد شہروں میں عمارتی تعمیرات میں ایک انقلاب ہے۔
مطالعے کے حوصلہ افزا نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں بڑی عمارتیں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سالانہ توانائی کے اخراجات میں کافی کمی واقع ہو گی۔