انسانی آنکھ کی میگا پکسلز کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
آج کل کیمرے ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں، اور سبھی زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے لینا چاہتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہے؟
ماہرین کے مطابق انسانی آنکھ کی ریزولوشن تقریباً 576 میگا پکسلز کے برابر ہوتی ہے۔ یعنی ہماری آنکھ دنیا اور مناظر کو ان کے اصل رنگوں اور تفصیل کے ساتھ دیکھنے کے لیے اتنی صلاحیت رکھتی ہے۔
میگا پکسلز کا مطلب تصویر میں موجود چھوٹے چھوٹے پکسلز کی تعداد ہے، اور ایک میگا پکسل میں 10 لاکھ پکسلز ہوتے ہیں۔
انسانی آنکھ کی ریزولوشن کا اندازہ ان تفصیلات سے لگایا جاتا ہے جو ہم کسی منظر میں دیکھ سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جب کوئی منظر حرکت کر رہا ہو، تو آنکھ سب سے زیادہ واضح دیکھتی ہے۔ لیکن اگر منظر ایک جگہ ٹھہرا ہو، تو یہ صلاحیت کم ہو کر 5 سے 15 میگا پکسلز تک رہ جاتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا کا کوئی کیمرہ ابھی تک انسانی آنکھ جیسی زبردست بصری صلاحیت کی نقل نہیں کر سکا۔