جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟
بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا یونانیوں نے ایجاد کیے ہوں گے، لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔
اگرچہ رومی اور یونانی مختلف قسم کے جوتے بنانے والے ابتدائی لوگ تھے، لیکن یہ دونوں تہذیبیں جوتے یا سینڈلز کی موجد نہیں تھیں۔
اصل میں، جوتے ہزاروں سالوں سے موجود ہیں اور انہیں کسی ایک شخص یا قوم کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ قدیم ترین جوتے وہ سینڈل ہیں جو درخت کی چھال سے بنے تھے اور یہ 7000 سے 8000 قبل مسیح کے ہیں۔
سیج برش (جو ایک قسم کا پودا ہے) کی چھال سے بنے سینڈل 1938 میں اوریگون کے ایک غار میں دریافت ہوئے، یہ سینڈل اس وقت تک کا سب سے قدیم دریافت شدہ جوتا ہے۔
اسی طرح، 2008 میں آرمینیا کے ایک غار میں ایک اور قدیم جوتا ملا، جس کی تاریخ 3500 قبل مسیح بتائی جاتی ہے۔
آئس مین جوتے، جو 3300 قبل مسیح کے ہیں، بھورے ریچھ کی کھال، ہرن کی کھال اور درخت کی چھال سے بنے ہوئے تھے۔
مصری سینڈل: یہ سینڈل 120,000 قبل مسیح کے قریب کی ہیں اور سینڈل کی ابتدائی مثالوں میں شمار کی جاتی ہیں