حسن علی کی میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کے ہمراہ ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر کی کچھ برس قبل انٹرنیشنل ٹور کے دوران تنبورہ کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے دورے کھلاڑی بھی موجود تھے جہاں ایک سٹریٹ آرٹسٹ تنبورہ بجا رہا تھا اور حسن علی نے تھاپ پر رقص شروع کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اب میلبورن ٹیسٹ کے دوران حسن علی گراؤنڈ میں خود کو ایکٹو رکھنے کیلئے ورزش کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے سٹینڈز میں موجود شائقین نے بھی حسن علی کی نقل کرتے ہوئے ساتھ ساتھ ورزش شروع کردی۔ اس موقع پر کیمرہ مین نے کمال مہارت سے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Hassan Ali’s having a party#PAKvAUS pic.twitter.com/Wi10NG0UH4
— Change of Pace (@ChangeofPace414) December 28, 2023