Categories: کھیل

کرکٹ میں بھارتی اجارہ داری پر برطانوی اخبار کا کڑا ردعمل

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کے حق میں جھکاؤ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی غیرجانبداری کو متاثر کیا جا رہا ہے، اور یہ کہ بھارت اپنی طاقت کے ذریعے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔

اخبار نے کہا کہ کرکٹ میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال کسی اور کھیل میں نہیں ملتی۔ ایک ملک اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دوسرے ملک کو ایونٹ کی میزبانی سے محروم کر رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چیمپئینز ٹرافی فائنل کے وینیو کا علم ایونٹ سے صرف چند دن قبل ہوگا، جو کرکٹ سمیت کسی کھیل میں قابل قبول نہیں۔ لاہور، جو 1996 کے ورلڈکپ کے فائنل کے بعد دوبارہ میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے، اب تک یہ واضح نہیں کہ فائنل وہاں ہوگا یا نہیں۔

2021 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، لیکن بی سی سی آئی کے دباؤ پر آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کا فیصلہ کیا، جس میں پاکستان کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایونٹ کو تقسیم شدہ فارمیٹ میں منعقد کرے۔ مزید برآں، بھارت کے علاوہ دیگر سات ٹیموں کو ناک آؤٹ میچز کے مقامات تک واضح معلومات نہیں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے مختلف ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی غیرجانبداری کو قربان کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، 2019 کے ورلڈکپ میں بھارت نے دیگر ٹیموں کی نسبت اپنا پہلا میچ کافی تاخیر سے کھیلا جبکہ جنوبی افریقا تین میچز کھیل چکا تھا۔

2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز اس انداز میں رکھے گئے کہ ان کے نتائج سے رن ریٹ کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، بھارت کے میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے تاکہ ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات زیادہ ہوں۔

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع دیا گیا، جبکہ دیگر ٹیموں کو دو مختلف ممالک کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر اسکواڈ تیار کرنا ہوگا۔

News Tv

Recent Posts

پاکستان کی سلامتی کے فیصلے عوام کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق فیصلے…

35 منٹ ago

سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری

سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد: سال 2025 کی عام اور اختیاری چھٹیوں کا شیڈول جاری کر…

1 گھنٹہ ago

ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا

ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا سرینگر:سرینگر میں…

2 گھنٹے ago

چائے کو صحت مند غذا کا درجہ مل گیا

امریکی طبی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے چائے کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر…

2 گھنٹے ago

سابق امریکی صدر بل کلنٹن بیمار، ہسپتال داخل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن بیمار، ہسپتال داخل واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کو بخار کی شکایت کے باعث…

3 گھنٹے ago

بادل برسانے والا پاکستان سے جا چکا، سردی کی شدت میں اضافہ متوقع

بادل برسانے والا پاکستان سے جا چکا، سردی کی شدت میں اضافہ متوقع لاہور:بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے گزر…

3 گھنٹے ago