پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کرے گا
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر میں ہوگی۔ یہ تقریب 11 جنوری 2025 کو منعقد کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد گوادر جیسے خوبصورت اور اہم شہر میں ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد گوادر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو نمایاں کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا گوادر اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ یہاں پی ایس ایل ڈرافٹ منعقد کرنے کا مقصد اس کی اہمیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو 11 جنوری کو گوادر میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا تھا گوادر کو پلیئرز ڈرافٹ کے لیے منتخب کرنا ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم پی ایس ایل کو پاکستان کے ہر حصے تک لے جانا چاہتے ہیں اور دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانا چاہتے ہیں۔
پی سی بی نے تقریب کے وقت اور مقام کے بارے میں تفصیلات ابھی جاری نہیں کیں۔ کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیگیشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔
ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کا ڈیٹا ایوان بالا میں پیش رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں…
بلاول بھٹو کا ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شمولیت کا مطالبہ اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے…
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یوگنڈا میں ایڈونچر، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر…
یوٹیوب کا گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات کے خلاف اقدام یوٹیوب نے بھارت میں گمراہ کن تھمب نیلز…
ایک صدی کا انتظار ختم، برطانوی خاندان میں پہلے لڑکے کی پیدائش برطانیہ کے قصبے اسٹو مارکیٹ میں ایک خاندان…
ہر جگہ موجود پلاسٹک کے ذرات ہماری صحت پر کیا اثر ڈال رہے ہیں؟ پلاسٹک کے ننھے ذرات ہماری زندگی…