پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔ نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونگا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔ شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کے سٹار پلئیر شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے ۔ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں ۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…