Categories: کھیل

سلمان آغا نے مین آف دی میچ ایوارڈ صائم ایوب کے نام کر دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی شاندار کارکردگی پر حاصل کردہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اوپنر صائم ایوب کو دے کر ان کی اننگز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ میچ پارل میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا پہلا ون ڈے اپنے نام کیا۔ میچ میں صائم ایوب نے شاندار سینچری اسکور کی، جبکہ سلمان آغا نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز بنائے اور پاکستان کو 240 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، بابراعظم 23، کپتان محمد رضوان 1، اور کامران غلام صرف 4 رنز بنا سکے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 60 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں، اور صورتحال کافی نازک نظر آ رہی تھی۔

اسی دوران، اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سلمان آغا نے پانچویں وکٹ کی شاندار 141 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ صائم ایوب نے 109 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ وہ فتح کے قریب ٹیم کو لے گئے لیکن 109 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان نیازی اور شاہین آفریدی جلدی آؤٹ ہو گئے، جس سے میچ ایک بار پھر مشکل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ تاہم سلمان آغا نے آخر تک کریز پر موجود رہ کر اپنی شاندار اننگز مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

سلمان آغا کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیکن انہوں نے یہ ایوارڈ صائم ایوب کو پیش کر کے ان کی یادگار اننگز کو سراہا۔

News Tv

Recent Posts

طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار

طلاق کے عوض کروڑوں روپے لینے کے بعد خاتون کا انکار چین میں ایک دلچسپ اور حیران کن معاملہ سامنے…

4 منٹ ago

اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ اسپین میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ…

26 منٹ ago

ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے

ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نان…

1 گھنٹہ ago

ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟

ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟ کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان…

8 گھنٹے ago

بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھیک…

8 گھنٹے ago

378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا

378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…

12 گھنٹے ago