محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
اپنے پیغام میں محمد عرفان نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں اور اس سفر میں ساتھ دینے والے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں کا دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ نے انہیں بہت کچھ دیا، اور وہ ہمیشہ اس کھیل کے لیے سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے۔
محمد عرفان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا لیکن اب وہ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں عرفان تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا۔ ان سے پہلے محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
محمد عرفان کے اس اعلان کے بعد کرکٹ حلقوں میں ان کے کیریئر اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟ کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان…
بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھیک…
378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…
اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت…
ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے…
بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ اسلام آباد:حکومت نے نجی آئی پی پیز، سرکاری…