پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے یہ ہدف 298 اننگز میں حاصل کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 314 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
بابر اعظم پہلے بھی تیز ترین سات ہزار، نو ہزار، اور 10 ہزار رنز بنانے کے ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، جبکہ دنیا میں گیارہویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ، اور جیمز وینس بھی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس فہرست میں جگہ بنا رکھی ہے۔