پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی پلئینگ الیون میں شامل ہوں گے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور عامر جمال اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، عصمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، نیتھن لائن، ٹریوس ہیڈ،جوش ہیزل ووڈ, الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آف سپنر ساجد خان جنہیں اسپنر ابرار احمد کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا وہ بھی آج ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔