چیمپئینز ٹرافی، حتمی فیصلے کی نئی تاریخ کا اعلان
دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اپنے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ (11 دسمبر)کو ہونے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ پر کھیلے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کا سیکیورٹی بہانہ فضول ہے، اگر بھارت پاکستان کیلئے نہیں آتا تو آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹس میں اپنی ٹیم ہندوستان کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے۔
دونوں بورڈز کے درمیان غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے معاملات کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…