Categories: کھیل

شاہد آفریدی کا سب سے اونچا چھکا جس پر انہیں 12 رنز دیے گئے

کرکٹ کی تاریخ میں آج تک سینکڑوں بلے بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا اپنی پرفارمن سے منوای ہے البتہ تاریخ میں  چند بلے باز ایسے بھی آئے جو کریز پر آتے ہی بلے کویوں  گھمانا شروع کرتے کہ پھر  گیند زمین پر آنے کو ترستی تھی اور مخالف ٹیم کے بولرز انہیں گیند کراتے ہوئے ایک مرتبہ سوچتے ضرور تھے۔ ایسے بلے بازوں کی اگر فہرست بنائی جائے تو وہ کافی لمبی ہوگی لیکن کسی بھی معیار کو مدنظر رکھا جائے تو شاہد خان آفریدی بوم بوم کا نام اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہی آئے گا۔

مایہ ناز آل راؤنڈر اور تند و تیز بلے بازی کرنے والے بوم بوم شاہد آفریدی نے دنیا کا سب سے اونچا چھکا لگانے کے ساتھ ساتھ اب تک دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے آفریدی کی وجہ شہرت ان کے زوردار اور لمبے چھکے ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین ناصرف محظوظ ہوتے تھے بلکہ مخالف ٹیم پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہوجاتی تھی جو میدان میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، آفریدی جب تک کریز پر موجود ہوتے تھے پاکستانی شائقین اور قومی ٹیم کی امیدیں بندھی رہتی تھیں کہ آفریدی کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کئی مرتبہ انہوں نے ایسے ایسے کھیل کا پانسہ پلٹا جو اپنے طور پر مخالف ٹیم سمجھے بیٹھی تھی کہ وہ جیت چکی ہے۔

آفریدی کے ریکارڈ میں بےشمار ریلارڈز موجود ہیں جن میں پہلی ہی اننگز میں تیز سینچری کا ریکارڈ سب سے اہم ریکارڈ ہے۔ البتہ انکا ریکارڈ اور بھی ہے جس سے آج بھی ہر نیا باؤلر خوفزدہ رہتا ہے کہ کہیں کوئی بلے باز اسکی گیند پر ایسا ریکارڈ نہ بنالے اور وہ ہے تاریخ کے سب سے اونچے چھکے کا ریکارڈ۔

یوں تو بوم بوم  آفریدی کے درجنوں چھکے ایسے ہیں جو ان کے چاہنے والوں کو ناصرف یاد بلکہ انتہائی پسند ہیں لیکن اپنی شناخت رکھنے والے 2 چھکے آج تک ایک ریکارڈ ہیں، میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کا وہ چھکا جس پر انہیں 12 رنز ملے تھے اوران کا شکار ہونے والے بولر فلیمنگ تھے۔ اسٹیڈیم پر چھت تھی اور قواعد و ضوابط کے مطابق بلے باز کی جانب سے گیند کو چھت تک پہنچانے والے کے کھاتے میں 12 رنز کا اضافہ کیا جائے گا اور جب شاہد آفریدی نے گیند کو چھت تک پہنچا دیا توامپائر ہولڈر بھی پریشان  ہو گئے تھے کہ 12 رنز کا سگنل کیا دیا جائے لیکن پھر انہوں نے دونوں ہاتھوں کی کلائیاں جوڑ کر کراس بنایا جس کا مطلب کسی کی سمجھ میں نہ آسکا، کرکٹ کے مقتدر حلقوں نے اس اشارے کو 12 رنز کا سگنل کہا جب کہ شائقین کا کہنا ہے کہ امپائر کا اشارہ تھا کہ اب حد ہوگئی شاہد آفریدی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لو۔ شاہد آفریدی کا ایک چھکا اس وجہ سے مشہور ہے کہ بلے سے لگنے کے بعد گیند وکٹ سے 158 میٹر دور گری جو ایک ریکارڈ ہے۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago