Categories: کھیل

اگر عمران خان نہ ہوتے تو میں کبھی کرکٹر نہ بنتا:شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہتا تھا یا تو کرکٹ کھیلوں یا فوج میں جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی، اگر عمران خان نہ ہوتے تو شاید میں کرکٹر نہ بنتا۔

کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے، اسے رکاوٹ نہ سمجھیں۔ کراچی آکر ہمیں اچھا ماحول ملا، اور اس شہر کی ترقی میں اردو بولنے والوں کا بڑا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواب پورے کرنے کے لیے خود پر اور اللہ پر یقین ضروری ہے۔ مشتاق احمد کے زخمی ہونے پر مجھے موقع ملا، وسیم اکرم اور وقار یونس نے نیٹ پر میری بیٹنگ پسند کی۔ پہلے فاسٹ بولنگ کی لیکن پتا چلا کہ بٹہ کرتا ہوں، پھر اسپن بولنگ شروع کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنی ریکارڈ اننگز بغیر کسی منصوبے کے کھیلی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے علم تھا لیکن کسی نے میری بات پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن اسے ضائع ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کی سیمنٹ وکٹ کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی کیونکہ یہ بیٹسمینوں کو نکھارتی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ شاہین کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھے، بابر کے بعد رضوان بہترین چوائس تھا۔ لیکن جب شاہین کو کپتان بنا دیا تو ایک سیریز کے بعد ہٹانا غلط تھا، اسے وقت ملنا چاہیے تھا۔

شاہین سے اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ انکوائری تو ہوتی ہے، اور سب نے شاہین کی تعریف کی۔ ابھی خود کو نانا نہیں مانتا، پانچویں بیٹی کی شادی کے بعد شاید مان لوں۔

چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن لینے کے لیے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔ اگر بھارت نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے۔

آفریدی نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر ہر کوئی جو چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، لیکن تنقید کے دوران الفاظ کا بہتر انتخاب کریں۔ والدین کو بچوں کو ٹک ٹاک کی دنیا سے نکال کر حقیقی دنیا میں لانا چاہیے۔

انہوں نے صائم ایوب کو پاکستان کا ٹاپ پرفارمر اور عامر جمال کو عبدالرزاق جیسا پلیئر بننے کی صلاحیت رکھنے والا قرار دیا۔

News Tv

Recent Posts

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…

11 گھنٹے ago

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…

11 گھنٹے ago

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…

11 گھنٹے ago

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…

12 گھنٹے ago

پاکستان میں 2024 کی سرچ لسٹ، کن شخصیات نے عوام کو متوجہ کیا؟

سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…

12 گھنٹے ago

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…

12 گھنٹے ago