بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف 28 گیندوں پر سنچری بنائی۔ پنجاب کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، ابھیشیک نے میگھالیا کے خلاف 29 گیندوں پر 106 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
میگھالیا کے 143 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، بائیں ہاتھ کے بیٹر ابھیشیک نے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ ان کی زبردست اننگز کی بدولت پنجاب نے یہ ہدف صرف 9.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
سنچری کے بعد اپنی بات میں ابھیشیک نے کہا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنے آئے تھے اور کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ یہ کارکردگی دکھا سکتے ہیں، بس صحیح موقع کا انتظار تھا۔
ابھیشیک شرما بھارت کے لیے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی ٹورنامنٹ میں گجرات کے ارویل پٹیل نے بھی 28 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
ٹی 20 فارمیٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اس وقت استونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے، جنہوں نے قبرص کے خلاف 27 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…
اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں! زیادہ تر…
ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…