پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد سٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔
حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹس کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے, حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
پی سی بی کو حارث رؤف کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث رؤف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچز کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کر رکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…