آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد آپس میں الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانی سکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ کراچی شہر سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد آپس میں الجھ پڑے، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پریکٹس سیشن کے دوران کسی بات پر دونوں کرکٹرز کے درمیان بحث چھڑ گئی، سعود شکیل نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔ جس پر سرفراز جواب دیتے ہیں کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔
https://twitter.com/hesy_rock/status/1731715002816721304
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی کے دور میں سعود شکیل بھی سکواڈ کا حصہ تھے لیکن سرفراز نے اپنی کپتانی سے تمام 33 میچز میں سعود شکیل کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔ کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ سعود کو ابھی تک سرفراز پر غصہ ہے جبکہ کچھ نے سرفراز احمد کو بڑا کھلاڑی ہونے کے ناطے درگزر کرنے کی تلقین کی ہے۔