Categories: کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کو کتنے کروڑ میں خریدا؟

پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز 18 فروری سے لاہور سے ہونے جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں کھلاڑیوں کی اکھاڑ بچھاڑ بھی جاری ہے۔ جہاں کئی کھلاڑیوں نے اپنے گھونسلے بدل لیے ہیں وہیں 20 سالہ واسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جائن کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کئی فرنچائزز نسیم کو ان کی فین فالوونگ کو دیکھتے ہوئے سائن کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں لیکن اسلام آباد یانائٹڈ انہیں خریدنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ کو اسلام آباد یانائیٹڈ سے پی ایس ایل کھیلنے کا معاوضہ ساڑھے 4 کروڑ روپے ملے گا۔ ہر میچ میں ملنے والی انعامی رقم وغیرہ اس سے الگ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے فرنچائزز کو دو شیڈول بھیجے ہیں ایک 4 وینیوز کے ساتھ اور دوسرا 2 وینیوز کے ساتھ۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 18 فروری سے لاہور میں ہوگا۔ اس وقت شدید سرد موسم اور دھند کا امکان ہے، اس لیے بعض حلقوں نے ایونٹ کراچی میں شروع کرنے اور پھر موسم بہتر ہونے تک پنجاب منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مزید برآں پشاور زلمی نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے میچز ہوم وینیوز پر کرائے جائیں۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago