بھارتی بورڈ نے پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں ہیں، اس لیے تمام ایونٹس مکمل طور پر بھارت میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی کی تجویز تھی کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تو پھر پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا مطالبہ کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی وفد نے پہلے ہی پاکستان کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور اسٹیڈیمز کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم بھارت نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہیں کیا گیا تو ڈیڈلاک برقرار رہے گا۔

News Tv

Recent Posts

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال مئی سے…

48 منٹ ago

پاکستان میں سونے کے تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے

پاکستان میں سونے کے تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔پاکستان میں اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت…

1 گھنٹہ ago

نوکیا 3310 فون کی 22 سال بعد بھی بیٹری ختم نہ ہوئی

نوکیا 3310 فون کی 22 سال بعد بھی بیٹری ختم نہ ہوئی۔یہ انکشاف ایک برطانوی شہری کی جانب سے کیا…

2 گھنٹے ago

پاکستان کی جامعات اور روسی تعلیمی اداروں کے درمیان نئے معاہدے

اسلام آباد:ماسکو میں ہونے والے 9ویں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت اور…

2 گھنٹے ago

ڈی چوک احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں اور افسران کی برطرفی کے فیصلے کے معاملے میں…

4 گھنٹے ago

نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان لائی گئی منشیات پکڑی گئی

نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان لائی گئی منشیات پکڑی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسٹم جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ…

4 گھنٹے ago