معروف ترین غیر ملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں واپسی کا اعلان ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے کھلاڑی نے پی ایس ایل 9 کھیلنے کا اعلان کردیا۔ ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل میں اپنی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ڈیوڈ ویزے نے آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ مرشد واپس آگئے ہیں، ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لئے آفیشلی سائن اپ کر لیا ہے۔
ابھی ےک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل سیزن 9 میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز کی ٹیم سے وابستہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔
لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…
جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…
روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…
سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…