Categories: کھیل

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی باؤلرز کے سامنے یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم محض 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا کم ترین اسکور ہے۔ اوپنرز برین برینیٹ نے 21 اور ٹاڈی وناشے مارومانی نے 16 رنز بنائے، جبکہ باقی بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلر سفیان مقیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور حارث رؤف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 7.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سیریز اپنے نام کر لی۔

میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں ہدف کا تعاقب کرنے یا اسے ترتیب دینے کی مہارت رکھتی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اس میچ میں اپنی پہلی میچ کی الیون کو برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے تھے، جبکہ زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

News Tv

Recent Posts

سوشل میڈیا پر جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار

چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر…

1 منٹ ago

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مارشل…

3 منٹ ago

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی

پاکستان کی نجی ائیرلائن میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے…

1 گھنٹہ ago

ڈی چوک احتجاج، بعض پولیس افسران اور اہلکاروں کا ڈیوٹی دینے سے انکار کا انکشاف

ڈی چوک احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی چوک میں…

1 گھنٹہ ago

میرے پاس ایک ’’آخری پتہ‘‘ ہے جسے ابھی استعمال نہیں کروں گا:عمران خان

میرے پاس ایک ’’آخری پتہ‘‘ ہے جسے ابھی استعمال نہیں کروں گا:عمران خان راول پنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن…

3 گھنٹے ago

سب مل کر عمران خان کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ منظم پراپیگنڈہ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے…

3 گھنٹے ago