پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کو پی سی بی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مشیر کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ پی سی بی نے ان تعیناتیوں کی تصدیق کردی ہے۔ تینوں نئے عہدیداران نے فوری طور پر سلیکشن پینل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
چیف سلیکٹر کے مشیر ممبران کے طور پر ان کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز ہے، جو آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کے اختتام کے بعد 12 جنوری 2024ء کو شروع ہونے والی ہے۔ جب سلمان بٹ، کامران اکمل اور راؤ افتخار سلیکشن ڈیوٹی میں مصروف نہ ہوں تو ان کو اضافی کام تفویض کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی سکواڈ میں امام الحق، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی، فہیم اشرف، حسن علی، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شان مسعود، میر حمزہ، وسیم جونیئر ، صائم ایوب شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کی کپتانی شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں خرم شہزاد اور صائم ایوب ڈبیو کریں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…