Categories: کھیل

پی ایس ایل سیزن 9، محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑ دیا

پاکستان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹیمز میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ نسیم شاہ اور عماد وسیم کے بعد اب خبر آئی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر  نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑدیا ہے اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکت بورڈ نے محمد عامر سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم محمد عامر نے پاکستان کی قومی تیم میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب آل راونڈر پلئیر عماد وسیم  نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی  نے بھی اپنی ٹیم تبدیل کرلی ہے اور وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مرزا طاہر گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے میر حمزہ کی بھی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے گولڈ سے سلور کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago