پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کنگ بابر اعظم نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آرام دینے کی درخواست کی تھی جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے مبینہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ مسلسل کرکٹ کمٹمنٹس کے طویل عرصے کے بعد انہیں مناسب وقفے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم جسمانی اور ذہنی طور پر دوبارہ ترو تازہ ہونے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹار بلے باز کو آنے والی سیریز میں شرکت پر مجبور کرتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔
*Breaking News 📢 Babar Azam didn't wanna play Australia series*
Mohammad Hafeez Denied Shahid Afridi statement about Shaheen afridi
محمد حفیظ نے عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ حارث روف کے بارے میں کیا کہا کیوں کہا سچ سامنے آگیا
Complete Video 😱👇👇👇https://t.co/4uWH1132mw… pic.twitter.com/gB2pt2zGJv— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 28, 2023
دوسری جانب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہا ہے اور شان مسعود پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آج انہوں نے اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی اور اہم اعلانات کیے۔ شان مسعود سے بابر اعظم کی پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا کہ وہ کس نمبر پر کھیلیں گے تو شان مسعود نے کہا کہ بابر پہلے چوتھے نمبر پر کھیلتے رہے ہیں اور وہ تیم کے سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں، ٹیم مضبوط کھلاڑی کے گرد ہی بنائی جاتی ہے اس لیے کوئی بھی بابراعظم کی پوزیشن کو پریشان نہیں کرے گا۔ بابراعظم چوتھے نمبر پر ہی کھیلیں گے، اسی میں ٹیم کا فائدہ ہے۔