Categories: کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم کس نمبر پر کھیلیں گے؟

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہا ہے اور شان مسعود پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آج انہوں نے اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی اور اہم اعلانات کیے۔ شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق گزشتہ ایک سال سے اوپن کر رہے ہیں اور انہوضں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لیے ہماری ٹیم کے اوپنر عبداللہ اور امام ہی ہوں گے۔

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کےبعد سے میں نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز میں تیسرے نمبر پر کھیلا ہے اور میں اس سے مطمئن ہوں اس لیے مین تیسرے نمبر پر ہی کھیلوں گا۔ شان مسعود سے بابر اعظم کی پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا کہ وہ کس نمبر پر کھیلیں گے تو شان مسعود نے کہا کہ بابر پہلے چوتھے نمبر پر کھیلتے رہے ہیں اور وہ تیم کے سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں، ٹیم مضبوط کھلاڑی کے گرد ہی بنائی جاتی ہے اس لیے کوئی بھی بابراعظم کی پوزیشن کو پریشان نہیں کرے گا۔ بابراعظم چوتھے نمبر پر ہی کھیلیں گے، اسی میں ٹیم کا فائدہ ہے۔

شان مسعود نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

8 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

9 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago