گلین میکسویل نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سٹار آسٹریلوی کرکٹر میکسول کا لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں افغانستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو میچ جتوا کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچا دیا تھا۔
اب گلین میسکویل کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 9 کے لیے ڈرافت پر دستخط کردیے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق میکسویل ممکنہ طور پر لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
پینتیس سالہ میکسویل نے ورلڈ کپ 2023 میں بہتری پرفارمنس پیش کی ہے اور لاہور قلندرز کو ان سے بہت سی امیدیں ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میکسویل پی ایس ایل سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق لاہور قلندرز کی تیم میں گلین میکسویل کے آنے سے ٹیم بہت مضبوط ہو جائے گی اور ورلڈ کلاس پلئیر کی موجودگی سے ٹیم کا مورال بھی بڑھے گا۔