Categories: کھیل

آٹھ ہزار روپے دو گے تو جانے دیں گے، ورنہ تھانے چلو

سندھ پولیس کی کارکردگی کا پول پھر سے کھل گیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے پاکستان کے قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین  نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے کرکٹر صہیب مقصود  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا، سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے  لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔

صہیب مقصود نے اپنی تویٹ میں مزید کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں، پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں۔

اسی واقعے کے بارے میں کرکٹر عامر یامین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ہم سے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تب ہی تمہیں جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو اور جب ہم  نے انہیں بتایا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں تو پولیس والے پھر بھی نہ مانے اور کہا کہ اگر ہمیں پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور پولیس دوبارہ روک لے گی۔

کرکٹرز کی جانب سے واقعہ سامنے لانے کے بعد آئی جی سندھ پولیس رفعت راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا ھکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد کو حکم دیا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

8 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

9 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago