سندھ پولیس کی کارکردگی کا پول پھر سے کھل گیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے پاکستان کے قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے کرکٹر صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا، سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔
صہیب مقصود نے اپنی تویٹ میں مزید کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں، پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں۔
https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1729219848230613220
اسی واقعے کے بارے میں کرکٹر عامر یامین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ہم سے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تب ہی تمہیں جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو اور جب ہم نے انہیں بتایا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں تو پولیس والے پھر بھی نہ مانے اور کہا کہ اگر ہمیں پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور پولیس دوبارہ روک لے گی۔
travelling to multan after our match in Karachi they still took 8000 thousand rupees and then let us go it will never happen with you in Punjab or in any other province of Pakistan
At area sakrand police station— Amir Yamin (@amiryamin54) November 27, 2023
کرکٹرز کی جانب سے واقعہ سامنے لانے کے بعد آئی جی سندھ پولیس رفعت راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا ھکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد کو حکم دیا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔