Categories: کھیل

بابر اعظم نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی لیمبرگنی کار خرید لی

پاکستانی سٹار کرکٹر بابر اعظم  نے اپنی مہنگی کاروں کے مجموعہ میں ایک اور مہنگا اضافہ کیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر پاکستان کرکٹ کے سب سے امیر اور مہنگے کھلاڑی بابر اعظم کا ہی چرچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنگ بابر اعظم نے نئی لیمبرگنی کار خرید کر سب کو حیران کردیا ہے۔ بابر اعظم نے جامنی رنگ کی سپر فاسٹ لیمبرگنی کار خریدی ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

بابراعظم مہنگی چیزوں کے شوقین ہیں اور اپنے شوق اکثر پورے کرتے رہتے ہیں کیونکہ پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کی وجہ سے وہ سب سے امیر بھی ہیں۔ بابر اعظم کو مہنگی گاڑیوں کا شوق ہے۔ ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں ہیں۔ بابر اعظم کی اس لیمبرگنی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسکا رنگ اور ڈیزائن اجے دیوگن کی فلم ٹارزن کی مرکزی کردار ایک جادؤئی کردار سے ملتے جلتے ہیں۔ بابر کے فینز نے اس کار کو بھی ٹارزن کار کا نام دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم کچھ ہی روز قبل بھارت میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کھیل کر واپس آئے ہیں اور ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے جبکہ بابر اعظم کے سوشل میڈیا پر کروڑوں فینز ہیں جن کی بدولت بابر اعظم اشتہارات اور انڈورسمنٹ سے بھی بہت زیادہ کماتے ہیں۔

بابراعظم کے فینز نے اتنی شاندار کار خریدنے پر بابر اعظم کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس لیمبرگنی ہوریکین کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زائد ہے اور پاکستان میں لاگو ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago