چٹاگانگ (ویب ڈیسک) شاہینوں نے جوابی بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 330 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بنگلہ دیش کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش نے اپنے پچھلے سکور میں 76 رنز کا اضافہ کیا۔
بنگلہ دیش چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے دن 49 رنز پر 4 وکٹ گنوا کر سبانلی، لٹن داس اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 204 رنز بنا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا بلکہ بڑے اسکور کی بنیاد بھی رکھ دی۔
لٹن داس (114) اور مشفق الرحیم (91) نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے جب کہ پاکستانی باؤلرز نے بنگال ٹائیگرز کو دبوچ لیا اور وقتاً فوقتاً ان کی وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
لٹن داس اور مشفق الرحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی بلے بازوں میں سے کوئی بھی پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…