بھارت کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے عبرت ناک شکست دی ہے اور اس شکست نے بھارتی فینز اور کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ جہاں بھارتی کرکٹ فینز جنونی بن چکے وہیں بڑے کھلاڑیوں نے بھی اس ہار کے بعد کچھ بڑے فیصلے کر لیے ہیں جن میں سب سے حیران کن خبر آئی ہے روہت شرما کی جانب سے جنہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ سے الگ ہونے کے لئے تیار ہیں کیونکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل مختصر ترین فارمیٹ یعنی ٹی ٹونٹی میں ان کے مستقبل کے بارے میں باتیں چل رہی تھیں۔ نومبر 2022ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد سے روہت شرما کسی بھی ٹی ٹونٹی میچ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہاردک پانڈیا نے ہی ٹی ٹونٹی میچز میں بنیادی طور پر انڈیا کی قیادت کی ہے۔ 36 سالہ بھارتی کپتان روہت شرما نے 148 ٹی ٹونٹی میچز میں 3853 رنز بنائے ہیں جس میں 4 سنچریوں سمیت تقریباً 140 کے متاثر کن سٹرائیک ریٹ قابل فخر ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ روہت کے ٹی ٹونٹی میں واپس آنے کے حوالے سے کوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
روہت شرما نے پچھلے ایک سال میں کوئی ٹی 20 میچ نہیں کھیلا ہے کیونکہ ان کی توجہ ون ڈے ورلڈ کپ پر تھی۔ روہت شرما نے اس سلسلے میں سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگرکر کے ساتھ لمبی چوڑی بات چیت کی تھی۔ ٹی ٹونٹی سے دوری مکمل طور پر روہت شرما کا فیصلہ ہے۔ یقینی طور پر اپنے کیریئر کے اس موڑ پر روہت کا مقصد اپنے کیریئر کو برقرار رکھنے کے لیے چوٹ سے بچاؤ کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کام کے بوجھ کو متوازن کرنا ہے۔ دیکھا جائے تو کرکٹ کے تین فارمیٹس کے میچز اور ہر سال آئی پی ایل کھیلنا ناممکن ہے خاص طور پر دسمبر 2023ء سے مارچ 2024ء تک 7 ٹیسٹ میچز کے شیڈول کے ساتھ۔ روہت شرما کا جھکاؤ ریڈ بال کرکٹ کی طرف ہوگا۔
ان ساری باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ روہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اب وہ کسی ٹی تونٹی میچ میں نطر نہیں آئیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…