ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بائیں ہاتھ کے فخر زمان کی انتہائی ضروری نصف سنچری نے ہفتے کے روز پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ وکٹوں سے فتح دلاتے ہوئے ڈھاکہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔
مین ان گرین نے تین میچوں کی سیریز کا لگاتار دوسرا میچ جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔
فخرزمان ناقابل شکست 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ محمد رضوان 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
109 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف 12 رنز پر کپتان بابر اعظم کی وکٹ گنوادی۔ لیکن فخر اور رضوان کے درمیان دوسری وکٹ کی 85 رنز کی شراکت نے پاکستان کو 18.1 اوورز میں آسان فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل، بنگلہ دیش ایک مضبوط پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کے خلاف اپنی اننگز میں متاثر کرنے میں ناکام رہا، اپنے 20 اوورز میں صرف 108/7 اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو سب سے زیادہ 34 گیندوں پر 40 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو بار بار دھچکا پہنچایا جبکہ نواز، حارث رؤف اور وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی ایک بار پھر اس موقع پر چھاگئے، انہوں نے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کے اوپنر سیف حسن کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر کھڑا کردیاتھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…