نسیم شاہ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے کا فیصلہ، بیس سالہ فاسٹ باؤلر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ گلیڈیائیٹرز کو چھوڑ دیا ہے۔ نسیم شاہ نے 5 سال فرنچائز میں گزارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نسیم شاہ نے 2019ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاملیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں نسیم شاہ نے ایک ہی میچ میں 5 وکٹوں کے ساتھ کئی شاندار اور اہم سنگ میل عبور کیے تھے۔
نسیم کو پی ایس ایل 4 میں کوئٹہ نے سائن کیا تھا البتہ وہ انجری کے باعث شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 20 سالہ فاسٹ باؤلر اب ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ کے عمل میں داخل ہو رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں نے ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ کو حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بدقسمتی سے وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے جس سے انہیں ایک اہم دھچکا لگا تھا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ نسیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں۔