آئی سی سی منز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کیلئے شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو کرکٹ بورڈ اسے قبول کر لے گا البتہ دوسرے آپشن کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو خود کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہونگے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کیلئے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ میں بابراعظم کو کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹس مین زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کرکٹ کو چہرے نہیں بلکہ سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…